کولکاتہ، 19 جون (یواین آئی ) مغربی بنگال میں خراب موسم اور بارش کے باوجود نادیہ ضلع کی کالی گنج اسمبلی سیٹ پر جمعرات کی صبح سات بجے سے ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 13 پنچایت علاقوں میں پھیلے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز پر مرکزی مسلح افواج کی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج صبح سات بجے سے شروع ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخاب میں ابتدائی گھنٹوں میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد کم دیکھی گئی۔ شام پانچ بجے تک 2.5 لاکھ سے زائد ووٹرزاپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔ ضمنی انتخاب میں برسراقتدار ترنمول کانگریس، اہم اپوزیشن پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس-بائیں بازو اتحاد کے درمیان سہ فریقی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔