بارش کے دنوں میں آشیاں سجانا ہے

   

ہر موسم کی اپنی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں جن کے لحاظ سے ہمیں بھی اپنے رہن سہن میں کچھ تبدیلیاں لانی پڑتی ہیں۔یہ موسمیاتی تبدیلیاں ہماری زندگی میں ایک نیا پن اور اکثر خوشگواریت کا احساس لے کر آتی ہیں۔اگر یہ موسمیاتی تبدیلیاں نہ ہوتیں تو شاید ہم اپنی زندگی میں بوریت اور تناو محسوس کریں۔اسی لئے موسمِ برسات کی مناسبت سے ہمارے گھروں کو بھی کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر شخص اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن کئی بار لوگ گھر کی سجاوٹ کو لے کر الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔اگر آپ اپنے گھر کو نیا روپ دینے کیلئے کچھ نیا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو اس مضمون میں ہم آپ کو کچھ ایسے اسمارٹ آئیڈیاز دیں گے جو آپ کے گھر کو نیا روپ دیں گے۔
پردوں سے ملے گا نیا لک : اگر موسم برسات میں آپ اپنے گھر کو ایک نئی شکل دینا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو پہلے اپنے گھر کے پردے بدلنے ہوں گے۔ جیسے شفاف پردے، دھاتی پردے یا 3D پرنٹ شدہ پردے لگائے جا سکتے ہیں۔یہ آپ کے گھر کو بہت خوبصورت اور منفرد شکل دیں گے۔اگر آپ چاہیں تو یہ پردے آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔اگر آپ ان پردوں کے ساتھ کوئی آرائشی چیز شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ وہ بھی کر سکتے ہیں۔
گھر کی دیواروں پر توجہ دیں : اگر آپ نے گھر کی دیواروں پر سادہ پینٹنگ سجا رکھی ہے تو آپ اسے وال پیپر سے بدل سکتے ہیں۔ آپ کو مارکیٹ میں اور آن لائن بھی ہمہ اقسام کے خوبصورت HD ڈیزائن وال پیپر ملیں گے۔اس کے علاوہ آپ اپنے گھر کی دیواروں کو لکڑی کے فریموں سے بھی ایک مختلف شکل دے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے کچن کو ایک بہترین شکل دینا چاہتے ہیں تو آپ دیواروں کو دھاتی فریموں سے بھی سجا سکتے ہیں۔
آئینے سے گھر خوبصورت لگے گا : آپ روشن آئینے کا استعمال کر کے اپنے گھر کو ایک نیا روپ بھی دے سکتے ہیں۔ اپنے بیڈ روم میں ان شیشوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ آپ باتھ روم کے پرانے آئینے کو ان رنگین شیشوں سے بدل سکتے ہیں۔یہ آپ کے باتھ روم کو بورنگ نظر آنے کی بجائے چند منٹوں میں خوبصورت شکل دے گا۔
دروازہ کو دیں خاص لک : ہوم میک اوور کرتے وقت آپ کو اپنے گھر کے دروازوں پر بھی دھیان دینا چاہیے، اس کیلئے آپ اپنے گھر کے تمام دروازوں کو بہترین اور منفرد ڈور اسیسریز کی مدد سے بہت خوبصورت شکل دے سکتے ہیں۔اگر آپ چاہیں تو دروازوں کے ہینڈل بھی تبدیل کر سکتے ہیں، یہ آپ کے گھر کو بھی خوبصورت شکل دے سکتا ہے۔بارش کے دنوں میں ایک مشکل یہ ہوتی ہے کہ بعض مکانات کی چھتیں ٹپکتی ہیں ۔ چھت پر اس طرح واٹر پروف کلر کروائیں کہ چھت ٹپکنے سے بچ جائیں اور اُن میں خوبصورتی بھی پیدا ہوجائے ۔ گہرے رنگ اگر مہمانوں کو اپنائیت کا احساس دلاتے ہیں تو ہلکے رنگ کا استعمال بھی ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے ۔ خصوصی طو رپر ہلکا آسمانی رنگ چونکہ سفید رنگ جلد میلا ہوجاتا ہے اس لئے لوگ دیگر رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ البتہ ان رنگوں میں شاید سرخ رنگ ہی ایسا ہے جو شاید ہی کوئی استعمال کرتا ہو کیونکہ سرخ کو ایک Danger Mark کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور یہ دیکھنے والوں کی آنکھوں پر خوشگوار اثرات نہیں چھوڑتا ۔ گھر میں اگر مذہبی تصاویر یا طغرے لگانا ہوں تو خصوصی طور پر اس کی سمت کا خیال رکھیں کہ وہ قبلہ رو نہ ہو جہاں ہم ٹھہر کر نماز ادا کرتے ہیں ۔ جانوروں کی تصاویر لگانے سے گریز کریں۔ مہمان خانہ کی سجاوٹت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
فرنیچر کی سیٹنگ میں تبدیلی : موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی فرنیچر کو رکھنے کی جگہوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت پڑتی ہے۔اپنے پلنگ کو کھڑکیوں سے دور لے جائیں تاکہ رات میں کھڑکیوں سے آنے والی ہلکی سی ہوا کی ٹھنڈک کے اثرات سے بھی بچا جا سکے۔ اگر آپ نے کمروں کے اندر کوئی گملے رکھے ہیں تو کوشش کریں کہ انہیں باہر لان میں لے جائیں تاکہ انہیں ضروری دھوپ ملتی رہے۔
پینٹ کی تبدیلی : اگر آپ کے گھر کا پینٹ اُکھڑا ہوا ہے تو اُسے ابھی سے ٹھیک کرا لیں کیونکہ برسات کی وجہ سے پینٹ کو سوکھنے میں زیادہ وقت لگے گا۔اگر آپ نے پورے گھر کا پینٹ تبدیل کرانا ہو تو موسمِ برسات کی مناسبت سے گھر کو گہرے رنگوں میں پینٹ کرائیں کیونکہ گہرے رنگ سے آپ کے مہمانوں کو اپنائیت اور خوشگواریت کا احساس ہو گا۔ان طریقوں کو اپنا کر آپ اپنے گھر کو ایک نئی اور منفرد شکل دے سکتے ہیں۔