بارش کے پانی میں بہہ جانے کا مسئلہ قومی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

   

حیدرآباد۔ 4 اگست (سیاست نیوز) ملگ ضلع میں پیش آئے واقعہ خاتون اور اس کے کمسن بچوں کی ہلاکت کے خلاف قومی انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ملگ میں بارش کے سبب پیدا شدہ حالات اور سیلاب میں بہہ جانے والی خاتون 30 سالہ فوزیہ اور ان کے دو بچے 3 سالہ صدام اور 4 سالہ تنویر تھے۔ جو پراجکٹ نگر کے نشیبی علاقہ میں رہتے تھے۔ اس واقعہ کے خلاف ایڈوکیٹ ای راما راؤ نے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن سے مسئلہ کو رجوع کرتے ہوئے اس خاتون کی بازآبادکاری اور معاوضہ فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ این ایچ آر سی نے ایڈوکیٹ راما راؤ کی عرضی کو قبول کرلیا ہے۔ ایڈوکیٹ نے فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔ ع