چینائی: کوئمبٹور سٹی میونسپل کارپوریشن (سی سی ایم سی ) مانسون کے دوران پانی سے بھرے بارش کے پانی کے نالوں اور زیر زمین پانی کو صاف کرنے کے لیے روبوٹک یوٹیلیٹی گاڑی کے استعمال کے امکان پر غورکررہی تھی۔اس سلسلے میں ایک پرائیویٹ روبوٹک یوٹیلیٹی کمپنی نے سی سی ایم سی کے عہدیداروں بشمول کمشنر ایم پرتاپ اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرمیلا کے سامنے ایک مظاہرہ بھی کیا ہے۔کارپوریشن تمام کارپوریشن علاقوں میں نہروں کو صاف کرنے، طوفانی پانی کے بند نالوں کو صاف کرنے اور زیر زمین نالوں (یو جی ڈی ) کو صاف کرنے کے لیے ایک آل ان ون سیوریج یوٹیلیٹی گاڑی خریدنے کے لیے امکانی مطالعہ کرے گی۔روبوٹک آل ان ون یوٹیلیٹی گاڑی طوفانی پانی کی نالوں کو صاف کر سکتی ہے، سیوریج چینلز کو صاف کرسکتی ہے لیکن گاڑی پر تقریباً 98 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ ہی اس کام میں رکاوٹ ہے ۔