سرینگر۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بی جے پی کے لیڈر اور میونسپل کمیٹی وترگام سوپور کے وائس چیئرمین معراج الدین ملہ کو اغوا کر لیا ہے ۔بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف احمد ٹھاکر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندے کو بتایا کہ معراج الدین ملہ، جو میونسپل کمیٹی وترگام سوپور کے وائس چیئرمین اور بی جے پی حلقہ انتخاب رفیع آباد کے یوتھ نائب صدر ہیں، کو چہارشنبہ کی صبح نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔انہوں نے کہا: ‘معراج الدین صبح نو بجے سڑک پر تھے ۔ اس دوران ایک گاڑی آئی اور اس میں سوار افراد نے انہیں اغوا کیا۔
