بارہمولہ کے پٹن علاقے میں نامعلوم نعش بر آمد

   

سرینگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پریہاس پورہ پٹن علاقے میں منگل کی صبح ایک عدم شناخت نعش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے پریہاس پورہ علاقے میں مقامی لوگوں نے منگل کی صبح بڑی نمبل میں ایک نعش دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور متعلقہ پولیس چوکی کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور نعش کو قانونی و طبی لوزامات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے ۔