بارہویں جماعت خانگی امیدواروں کے آج نتائج

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے
CBSE
بارہویں کلاس خانگی امیدواروں کے نتائج توقع ہے کہ کل 30 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے۔
CBSE
نے سپریم کورٹ کو بارہویں کلاس کے اسپیشل ایگزام 2021 کے نتائج کی اجرائی سے واقف کرایا۔ سی بی ایس ای کے حلف نامہ کے مطابق جمعرات کو خانگی امیدواروں کے نتائج جاری کئے جاسکتے ہیں۔ ایسے تمام امیدوار جنہوں نے اگسٹ اور ستمبر میں منعقدہ امتحانات میں شرکت کی ویب سائیٹ پر اپنے نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ
cbse.gov.in
ہے۔ جاریہ سال سی بی ایس ای نے بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے امپرومنٹ امتحان منعقد کیا تھا جو 25 اگسٹ تا 15 ستمبر جاری رہا۔ نتائج کی اجرائی کے بعد طلبہ ویب سائیٹ پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ر