نئی دہلی : انڈین مجاہدین نامی ممنوع تنظیم کے مبینہ رکن ہونے اور ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی مبینہ مجرمانہ سازش رچنے کے الزامات کے تحت گذشتہ تقریباً بارہ سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید رانچی کے رہنے والے اعلی یافتہ عزیر احمد شمس الحق کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم دہلی ہائی کورٹ نے جاری کیا۔ ملزم عزیر احمد کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی نے قانونی امداد فراہم کی ہے۔ملزم کو دہلی پولس نے 30 اکتوبر 2013 کو گرفتار کیا تھا تب سے ملزم دہلی کی تہاڑ جیل میں مقید ہے۔ عدالت نے ملزم کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کے بعد ملزم کو مشروط ضمانت پررہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا ۔