بار بورا اور انستسیا میں آج فائنل

   

پیرس۔ پہلی مرتبہ رولاں گیرو(فرنچ اوپن) کا سیمی فائنل کھیل رہی کھلاڑیوں میں31 ویں سیڈ انستاسیا پابلوچینکووا نے تمارا زدانسیکوکو ایک گھنٹے34 منٹ میں 7-5، 6-3 سے شکست دے کر52 کوششوں میں پہلی مرتبہ کسی گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے جہاں ان کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی چیک جمہوریہ کی کھلاڑی باربوراکرزیکووا سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں یونان کی ماریا سکاری کے چیلنج کو تین گھنٹے اٹھارہ منٹ تک چلے مقابلے میں 7-5، 4-6، اور 9-7 سے قابو کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مقابلہ کافی مسابقتی رہا ۔ کرزیکووا نے پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دوسراسیٹ گنوا دیا لیکن فیصلہ کن سیٹ میں انہوں نے 4-0 سے پیچھے ہونے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے سیٹ کو 6-6 تک پہنچایا اور پھر فیصلہ کن سیٹ کو9-7 سے جیت کر پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ کرزیکووا اس طرح اپنے پانچویں گرانڈ سلام اہم ڈرا میں فائنل میں پہنچ گئیں ، جب کہ 29 سالہ پاولیوچنکووا پہلی کھلاڑی بنی ہیں جنہوں نے50 سے زیادہ گرانڈ سلام کھیلنے کے بعد اپنے پہلے فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ انہوں نے اپنا پہلا گرانڈ سلام 15 سال کی وائلڈ کارڈ کھلاڑی کے طور پر ومبلڈن 2007 میں کھیلا تھا جہاں وہ پہلے راونڈ میں ڈینیل ہانتوکووا سے ہارگئی تھیں اور اس ہفتے انہوں نے اپنے52 ویں گرانڈ سلام کے مین ڈرا کے فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔
سشیل کمار کی عدالتی تحویل توسیع
نئی دہلی ۔ دہلی کی عدالت نے نوجوان پہلوان کے قتل کے ملزم اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمارکی عدالتی تحویل کی مدت25 جون تک بڑھادی ہے ۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ریتیکا جین نے جمعہ کو سشیل کمارکی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسے مزید دوہفتے کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔