بالاصاحب تھوراٹ سی ایل پی لیڈر منتخب

   

ممبئی ۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہوچکی ہے ،اس درمیان کانگریس پارٹی نے بالاصاحب تھوراٹ کو ایک بار پھر کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کا لیڈر منتخب کرلیا ہے ،آج سی ایل پی کی میٹنگ ہوٹل ڈی میرٹین میں منعقد ہوئی اور اس میں بالاصاحب تھوراٹ کے لیڈر منتخب ہونے کا اعلان آ ل انڈیا کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مہاراشٹر کے مبصر ملک ارجن کھرگے نے کیا اور انہیں اتفاق رائے سے لیڈر منتخب کیا گیاہے