بالاپور گنیش کے لڈو کا30لاکھ روپئے میں ہراج

   

حیدرآباد17ستمبر(یو این آئی) شہر کے مشہور بالاپور گنیش کے لڈو کا اس مرتبہ30لاکھ روپئے میں ہراج ہوا۔گذشتہ سال ہراج 27 لاکھ روپے میں ہواتھا۔غیر مقامی شخص ڈی دیانند ریڈی نے 30لاکھ روپئے کی بولی دے کر یہ لڈو حاصل کیا۔ گنیش وسرجن اس لڈو کے ہراج کے بعد صبح 11 بجے شروع ہوا۔1994 سے بالاپور میں لڈو کا ہراج کیاجارہا ہے ۔ سب سے پہلے ہراج کاآغاز 450 روپے سے ہوا ۔ 2016 میں 14.65لاکھ ،2017میں 15.60لاکھ ،2018میں 16.60لاکھ ،2019 میں 17.60لاکھ ،2021میں 18.90لاکھ روپئے ، 2022میں 24.60 لاکھ میں ہراج ہوا۔ 2020 میں کورونا سے ہراج منسوخ کر دیاگیا۔ ہر سال گنیش فیسٹیول کے موقع پر بالاپور گنیش کے لڈو کا ہراج ہوتا ہے ۔