بالکنڈہ کے بی آر ایس امیدوار کو جماعت اسلامی کی تائید

   

نظام آباد :26؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حلقہ اسمبلی بالکنڈہ بی آر ایس پارٹی امیدوار ویمولہ پرشانت ریڈی کو بالکنڈہ حلقے جماعت اسلامی ہند شاخ کی جانب سے تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا ۔اس موقع پر ایک پریس کانفرنس باباپور میں منعقدہ ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزیر بی آرایس پارٹی امیدوار ویمولہ پرشانت ریڈی نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع جماعت اسلامی ہند نظام آباد کے ناظم منظورمحی الدین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر اور اقلیتی دوست بی آرایس پارٹی قائد ویمولہ پرشانت ریڈی حلقہ بالکنڈہ سے جماعت اسلامی پوری تائید کا اعلان کرتی ہے۔ اس موقع پر پرشانت ریڈی نے جماعت اسلامی ہند کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر زیڈ پی کو آپشن ممبر معیز، باباپور سرپنچ محمد عتیق، ایم پی ٹی سی سرجیل،جماعت اسلامی کے ذمہ داران موجود تھے ۔ اس پروگرام میں بابا پور، بھیمگل کے جماعت اسلامی ہند کے کارکنان اور ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس پروگرام کی کاروائی کو عمران جابری نے چلائی اور انہوں نے جماعت اسلامی کا تعارف اور مقامی مسائل سے وزیر پرشانت ریڈی کو واقف کرایا۔افتتا حی کلمات اسماعیل ذبیح نے ارا کئے۔