بالی ووڈ اداکار کرن کمار کورونا پازیٹیو

,

   

ممبئی، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے جانے مانے کریکٹر ایکٹر کرن کمار کورونا پازیٹیو کی زد میں آگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 مئی کو کرن کمار کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔ جس کے بعد انہیں خود کو گھر میں ہی کورنٹائن کرلیا۔ انہوں نے اپنے گھر والوں سے بھی دوری بنالی ہے اور ایک فلور پر خود کو محدود کرلیا ہے ۔ وہ دس دنوں سے کورنٹائن میں ہیں اور ان کا اگلا کووڈ-19 ٹسٹ ایک دو دن میں ہوگا۔بتایا جارہا ہے کہ کرن کمار کو کورونا کی کوئی علامتیں نہیں ہیں پھر بھی ان کے کورونا پازیٹیو پائے جانے پر ان کے گھرو الوں بھی حیران ہیں۔