بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کو سانپ نے کاٹا

   

علاج کے بعد گھر واپس، آرام کرنے ڈاکٹروںکا مشورہ
ممبئی: بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو ایک غیر زہریلے سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد خانگی ہاسپٹل میں علاج کے بعد انھیں گھر واپس بھیج کر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کرسمس کی رات سلمان خان نے مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ کے پنویل علاقے میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں پارٹی کا انعقاد کیا تھا، نصف شب جب وہ اپنے فارم کے لان میں اپنے دوستوں کے ہمراہ محو گفتگو تھے اس وقت اچانک ہی ایک سانپ نے انہیں ڈس لیا۔انھیں فوری طور پر مقامی کاموٹھے علاقے میں واقع خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ انجکشن اور دوا دینے کے بعد انھیں دو گھنٹوں تک ڈاکٹروں کی نگہداشت میں رکھا گیا اور صبح 5بجے انھیں ڈسچارج کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے دبنگ اسٹار سلمان خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے وہ فی الوقت اپنے فارم ہاوس پر آرام کر رہے ہیں اور مکمل صحتمند ہیں۔