بانسواڑہ۔بانسواڑہ حلقہ بیرکور منڈل مستقر میں 22 لاکھ روپیوں کی لاگت سے گرام پنچایت کا مپلکس کا افتتاح اور 6 کروڑ روپیوں کی لاگت سے جیوتی با گروکولا اسکول کی عمارت کا سنگ بنیاد ریاستی وزیر گنگولا کملاکر اور اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر پوچارام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس گروکل اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہر طالب علم کیلئے حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 25 ہزار روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان اسکولوں میں تعلیم کے بعد طالب علموں کو اعلیٰ سطح کے طور پر روزگارفراہم ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر تلنگانہ ریاست کارپوریشن چیرمین سائی چندر، ڈی سی سی بی چیرمین بھاسکر ریڈی، ٹی آر ایس پارٹی انچارج بانسواڑہ پی سریندر ریڈی، ٹی آر ایس قائدین اورعوام موجود تھے۔