کاماریڈی ۔ جمعیۃ علماء ہند مجاہدین آزادی کی قائم کردہ جماعت ہے، جماعت دستوری ہے، دو سال میں ایک مرتبہ جمعیۃ علماء ہند کی باضابطہ ممبر سازی کی جاتی ہے، ممبر سازی کا مقصد ہر گھر ہر فرد تک جمعیۃ کے ذمہ داران وکارکنان پہنچے، جس کے ذریعہ ملت کے مسائل حل ہوں، ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے بانسواڑہ جمعیۃ کے ممبر سازی مہم کے آغاز کے وقت کیا، اس موقع پر حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ نے تمام اراکین کو امت مسلمہ کے مسائل کو متحدہ طور پر حل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی عظیم قدیم متحرک و فعال جماعت جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں جس کے قومی صدر امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی ہیں جبکہ ریاستی صدر جنکی نگرانی میں ریاست تلنگانہ وآندھرا میں جمعیۃ کام کر ہی ہے حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی وقاسمی ہیں ۔ مولانا معراج جنرل سکریٹری جمعیۃ نے اجلاس کی کارروائی چلائی، مولانا مفتی عمر بن عیسیٰ خازن جمعیۃ، سیدعظمت علی جنرل سکریٹری، حافظ محمود کتابادی، مولانا عثمان، مولانا نوید ، محمد سمیر نے اپنے ذمہ مختلف محلوں کی ذمہ داری قبول کی، حافظ شکیل کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، اس موقع پر کبیر الدین، محمد غوث بھائی، ودیگر موجود تھے۔