بانسواڑہ میں سی سی سڑک کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد

   

بانسواڑہ ۔ بانسوارہ حلقہ ورنی منڈل موضع ہنماپور میں ٹی آر ایس یوتھ قائد و بانسواڑہ حلقہ اسمبلی انچارج پوچارام سرینواس ریڈی کے زیر نگرانی قیادت میں 5 لاکھ روپیوں کی لاگت سے سی سی سڑک کی تعمیری کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا اور اس موقع پر مقامی دیگر پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر ایم پی پی ایم لکشمی سرپنچ گنگاوا ، اے ایم سی چیرمین سنجیولو ایم پی ٹی سی ممبرس کوآپشن ممبر عبدالکریم اور دوسرے موجود تھے ۔

پرگی میں سی سی روڈ کی تعمیر کا افتتاح
پرگی ۔ پرگی رکن اسمبلی چنا مہیش ریڈی کے ہاتھوں سی سی سڑکوں اور تعمیر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پرگی میں انڈر ڈرینج کے کام بھی جلد کیا جائے گا ۔ سی سی روڈ کے لئے 12 لاکھ روپئے منظوری سے سی سی سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ انڈر ڈرینج کام کیلئے 15 کروڑ روپئے منظور ہوئے ہے ۔ پرگی کے اطراف و اکناف کے لوگوں کو شادی مبارک چیکس دیا گیا ۔ اس پروگرام پرگی ایم پی پی اروند ، بلدیہ چیرمین اشوک ، پروین ریڈی ، گوپال ، امیر اور ٹی آر ایس لیڈرس موجود تھے ۔