بانسواڑہ: صدر بانسواڑہ ٹائون ٹی آر ایس پارٹی و زرعی مارکٹ چیرمین بالا کرشنا بلدیہ چیرمین گنگادھر، میناریٹی شادی خانہ چیرمین عبدالوہاب، سینئر قائد جی ونئے کمار وارڈ ممبر 14 نندوکشور کی زیر نگرانی ٹی آر ایس وارڈ کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی اس موقع پر وارڈ نمبر 1 میں ایم قیوم نشاطل کو وارڈ صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا۔ دوسری طرف وارڈ نمبر 14 میں وارڈ صدر کی حیثیت سے ستیم چاری نائب صدر نارائنا، جنرل سکریٹری ایم اے کلیم، یوتھ صدر عمر چاوش، یوتھ نائب صدر علی کو منتخب کرلیا گیا۔ اس موقع پر عوام کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے۔