بانسواڑہ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic


بانسواڑہ۔ بانسواڑہ منڈل کے موضع ابراہیم پیٹ میں 52 تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات کا اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا جس کی لاگت 3 کروڑ 15 لاکھ روپئے ہے ان تعمیری ڈبل بیڈ روم مکانات کو فرداً فرداً غریب افراد کو حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام سے جو وعدے کئے تھے آج اس کو پورا کیا جارہا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کی کوئی مثال کسی اور دوسری ریاست میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت برسراقتدار آکر تقریباً سات سال ہونے کو ہے اس دوران میں کے سی آر نے کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے غریب و مستحق افراد کیلئے بھی کئی ایک اسکیمات دی ہیں جس سے عوام استفادہ کررہی ہے۔ اس موقع پر بانسواڑہ زرعی مارکٹ چیرمین بالا کرشنا، ضلع متحدہ ڈی سی سی بی چیرمین بھاسکر ریڈی، ضلع رعیتو بندھو صدر انجی ریڈی، موہن نائیک، محمد اعجاز الدین موجود تھے۔