بانی امیزان کی سابقہ شریک حیات میکنزی نے دولت میں امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا

,

   

٭ میکنزی بیزاس نے خالص دولت کے معاملہ میں ہندوستان کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ بانی امیزان جیف بیزاس کی سابقہ شریک حیات ہیں۔ میکنزی امیزان کمپنی میں چار فیصدی حصص کی ملکیت رکھتی ہیں۔ ای کامرس کی زبردست کمپنی نے اس سال شیئرس میں اچھال آیا جس کے نتیجہ میں میکنزی کی دولت 8.2 بلین ڈالر بڑھ کر 45.3 بلین ڈالر ہوگئی۔ اب بلومبرگ بلینئرس انڈیکس میںان کا رینک امبانی سے آگے 18 واں ہوگیا ہے۔ دنیا کے امیر ترین جیف بیزاس کی دولت 2020ء میں ابھی تک 24 بلین ڈالر بڑھ کر 138 بلین ڈالر ہوچکی ہے البتہ رواں سال دنیا کے 500 امیر ترین اشخاص کی مجموعی خالص دولت کچھ گھٹ کر 553 بلین ڈالر ہوئی ہے۔