باوزیر قتل کیس کے چار ملزمین کی چنچل گوڑہ جیل کو منتقلی

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ ( سیاست نیوز) بنڈلہ گوڑہ کے سماجی کارکن شیخ سعید باوزیر کے قتل میں ملوث 4 خاطیوں کو پولیس نے نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کرکے چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا۔ پولیس ریمانڈ رپورٹ کے تجزیہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس میں گرفتار افراد احمد سعدی، عبداللہ سعدی، صالح سعدی، اور دیگر کو محض ضابطہ کی کارروائی کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ریمانڈ رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کیس کے کلیدی ملزم احمد بن حاجب اور محمد فرحان عرف ایوب کا قتل میں رول واضح دکھایا گیا جبکہ احمد سعدی اور ان کے ارکان خاندان کے خلاف قتل کی سازش کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں پائے جاتے۔ واضح رہے کہ 11 اگسٹ کو شیخ باوزیر کا علاقہ بنڈلہ گوڑہ میں احمد بن حاجب نے چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا ۔ب