باپ، بیٹی کو بچانے یوکرین جا پہنچا

   

کیف : ایسے وقت میں جب لاکھوں لوگ یوکرین سے نکلنے کی راہ ڈھونڈ رہے ہیں، ایک امریکی شہری اسی جنگ زدہ ملک جا پہنچا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکہ کی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ولیم ہبرڈ اپنی بیٹی اور نواسے کو وہاں سے نکالنے کے لیے یوکرین گئے ہیں۔ولیم ہبرڈ چند روز پیشتر پولینڈ پہنچے اور وہاں سے پیدل یوکرین کی سرحد پار کی ۔ٹی وی رپورٹس کے مطابق ان کی بیٹی الیسلن اور 8ماہ کا نواسہ سیرافم کیف میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے۔الیسلن 2018 میں 16 سال کی عمر میں پڑھائی کے لیے یوکرین منتقل ہوئی تھیں، وہ کیف کے جیوگرافک کالج میں زیرتعلیم رہیں۔انہوں نے روس کے حملے سے قبل ملک چھوڑنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ اس لیے کامیاب نہ ہو سکیں کہ ان کے بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ موجود نہیں تھا کیونکہ وہ کورونا وبا کے دنوں میں ہسپتال کے بجائے گھر میں پیدا ہوا تھا۔اس سے قبل بھی ولیم یوکرین گئے تھے کہ وہ اپنے نواسے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کے ثابت کریں کہ وہ امریکی شہری ہے تاہم وہ ناکام رہے تھے۔ہبرڈ اور ان کی اہلیہ ڈیبوراہ فیچبرگ سے کئی ہفتے تک کوشش کرتے رہے کہ کسی طرح بیٹی اور نواسے کی مدد ہو سکے۔