باپ نے زندہ بیٹی کی آخری رسومات انجام دی

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بڑے ہی پیار و محبت سے پرورش کرنے والے باپ نے مرضی کے خلاف محبت کی شادی کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی لخت جگر زندہ ہونے پر اس کی آخری رسومات انجام دے دی ۔ گھر میں بیٹی کی تصویر پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس واقعہ نے آج سے 6 سال قبل ریلیز ہوئی ہندی فلم ’ صنم تیری قسم ‘ کی یاد تازہ کردی جس میں بھی فلم کی ہیروئن کے ساتھ اس کے والد نے یہی طریقہ اپنایا تھا ۔ یہ واقعہ ضلع محبوب نگر میں پیش آیا مدور گاوں کی بھارگوی اسی گاوں کے وینکٹیش دور کے رشتہ دار ہوتے ہیں ۔ دونوں کی ملاقات محبت میں تبدیل ہوگئی ۔ دونوں نے اپنے گھر والوں سے شادی کی بات کی جس کو والدین نے قبول نہیں کیا ۔ بالآخر دونوں نے بڑے بزرگوں کی مرضی کے خلاف 13 جنوری کو مندر میں شادی کرلی ۔ مرضی کے خلاف شادی کرنے پر برہم باپ نے اپنی بیٹی سے رشتہ توڑ دیا ۔ یہی نہیں اپنے لیے بیٹی مرجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنا سر مونڈھا لیا اور اس کی تصویر پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔۔ن