باپ کی زدوکوبی کا شکاربیٹے کی موت

   


حیدرآباد : باپ کے حملہ میں زخمی کمسن لڑکا علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ 13 سالہ رتلاوت چرن جو گزشتہ روز اس کے والد رتلاوت بالو کے حملہ میں زخمی ہوگیا تھا۔ بالو نے بے رحمی سے اپنے بیٹے چرن کوپیٹ کر شدید زدوکوب کیا تھا اور ٹرپنٹائل جسم پر ڈال کر بیٹے کو آگ لگادی تھی اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا اور بچے کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے اس سلسلہ میں کل بالو کو گرفتار کرلیا تھا اور چرن زیرعلاج تھا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔