باپ کی ڈانٹ پر اقدام خود سوزی کرنے والے نوجوان کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خودسوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ آر راجیش ساکن گڈی انارم جو پیشہ سے میستری تھا اکثر شراب نوشی کرتا تھا۔ بیٹے کے اس رویہ سے بیزار ہوکر باپ نے اسے ڈانٹا اور شراب نوشی نہ کرنے کیلئے سختی کی۔ باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر راجیش نے 20 جون کو اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرلی جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔