باچوپلی میں کمسن لڑکی کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ 3جون ( سیاست نیوز) باچوپلی کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی کو مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ، جہاں 16سالہ اپرنا مشتبہ طور پر فوت ہوگئی ۔ یہ لڑکی ایک ویلا میں ساتھیوں پرساد اور سومولتا کے ساتھ کام کرتی تھی ۔ باچوپلی پولیس نے بتایا کہ اپرنا پیشہ سے گھریلو ملازمہ جو نظام پیٹ میں رہتی تھی جس کا آبائی مقام گوداوری بتایا گیا ہے ۔ یکم جون کویہ لڑکی مشتبہ طور پر پائی گئی جو کل فوت ہوگئی ۔