باکسر کھلاڑی حسام الدین کو ارجن ایوارڈ

   

ایک سال کے وقفہ سے نظام آباد کے دوسرے کھلاڑی کو قومی ایوارڈ کا اعزاز
نظام آباد ۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عالمی شہر یافتہ باکسر کھلاڑی حسام الدین کو آج ارجن ایوارڈ عطاء کیا گیا ۔ نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ مرمو کے ہاتھوں ایوارڈ عطاء کیا گیا واضح رہے کہ حسام الدین نظام آباد کے دوسرے باکسر کھلاڑی ہیں ۔ گذشتہ سال نکہت زرین کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا حسام الدین کے کوچ ان کے والد صمصام الدین ہیں اور صمصام الدین آج اس تقریب میں موجود تھے ۔ ایوارڈ کے حاصل ہونے پر حسام الدین نے مسرت کا اظہار کیا اور حکومت سے اظہار تشکر کیا ۔حسام الدین نے اپنے کھیلوں کا آغاز اسکول سطح کے مقابلوں میں شروع کیا تھا اور 2012 ء میں فائنڈ لائن اور 2012 ء میں یوتھ ورلڈ باکسنگ آرمینا، 2014 ء میں اوپن انٹرنیشنل چمپئن چینا میں منعقدہ کھیلوں میں شرکت کی اور 2015 ء میں 6th ورلڈ ملٹری گیمس کوریا برونز میڈل، 2017 ء میں 68 ویں انٹرنیشنل باکسنگ بلغاریہ اور 2017 ء میں بنکاک مقابلہ میں شرکت کی اسی طرح 2017 ء میں انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنمنٹ اولان بیاٹر منگولیا میں کھیلتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا۔ 2018 ء میں دہلی میں بروز، صوفیا بلبریا میں بروز، آسڑیلیا میں بروز، 2018 ء میں جرمنی میں گولڈ میڈل، 2019 ء میں جی بی انٹرنیشنل فیلڈلائن میں سلور میڈل اور 2019 ء میں پولینڈ میں سلور میڈل، تھائی لینڈ میں سلور میڈل، چینا میں 2020 ء میں گولڈ میڈل، 2021ء میں اسپین میں سلورمیڈل، 2022 ء میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس برونز میڈل اور 2023 ء میں آئی بی اے میں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ تھاسکنٹ میں برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔صدر جمہوریہ درودپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں 2023 کیلئے کھیلوں اور مہم جوئی سے متعلق قومی ایوارڈز عطا کیے ۔آج کی اس تقریب میں ان کے والد اور والدہ اور ان کے رشتہ دار بھی موجود تھے ۔ حسام الدین نے نیو دہلی سے سیاست نیوز سے بات چیت کی اور بتایا کہ وہ آج شام پٹیالہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں اور پراکٹس میں مصروف ہیں ۔ صمصام الدین کی نگرانی میں حسام الدین کے علاوہ نکہت زرین نے بین الاقوامی سطح پر اپنا ریکارڈ درج کرایا تو قومی سطح پر کئی کھلاڑی نے ضلع کا نام روشن کیا اور نظام آباد کے واحد کوچ ہیں انہیں بین الاقوامی سطح پر میڈلس حاصل ہوئے ہیں ۔