باہوبلی فیم انوشکا شیٹی نے اپنا وزن کم کرلیا

   

ایس ایس راجا مولی کے ڈائرکشن میں بنی ملک کی سب سے بڑی ہٹ فلم ’’باہوبلی‘‘ میں پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ انوشکا شیٹی نے باہوبلی کی ریلیز کے بعد کوئی دوسری فلم سائن نہیں کی تھی جس کی وجہ ان کا بڑھتا ہوا وزن بتائی جارہی تھی۔ انوشکا نے اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے آسٹریلیا میں نیٹروستھیک ٹریمنٹ کے ذریعہ اپنا وزن کم کرلیا ہے۔ دنیا کے مشہور اس میڈیکل سنٹر میں کئی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ ایکٹریس اور ایکٹریسوں نے اپنا وزن کم کرایا ہے۔ اب انوشکا پہلے کے مقابل کافی دبلی پتلی ہوگئی ہیں۔ انوشکا کو باہوبلی کے بعد ساہو میں پربھاس کے مقابل کام کا موقع تھا لیکن یہ ایک ایکشن فلم ہے اور بڑھتے وزن کی وجہ انوشکا نے یہ فلم چھوڑ دی اور اب ساہو میں اس کردار کے لئے شردھا کپور کو لے لیا گیا ہے۔ اس کے بعد انوشکا نے ساوتھ میں کئی ہیلتھ سنٹرس سے اپنے آپ کو رجوع کیا لیکن آخر کار انہیں آسٹریلیا میں ہی اپنے موٹاپے کا علاج کرانا پڑا۔