ببیک دیب رائے اپنے دائرہ اختیار کی خلاف ورزی کے مرتکب: مایاوتی

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین بی بیک ڈیب رائے کے نئے آئین کی وکالت کرنے والا بیان ان کے دائرہ اختیار کی خلاف ورزی ہے اس لئے اس پر نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو فوری طور پر کارروائی کرنی چاہئے ۔بی ایس پی کی سربراہ نے ٹویٹ کیا “اکنامک ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین بی بیک ڈیب رائے کے لکھے گئے ایک مضمون میں ملک میں نئے آئین کی وکالت کرنا ان کے دائرہ اختیار کی کھلی خلاف ورزی ہے ، جس کا مرکزی حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے اور ا ان کے خلاف ایسی کارروائی کرنی چاہیے کہ آئندہ کوئی بھی ایسی بات کرنے کی جرات نہ کرسکے ۔مایاوتی نے مزید کہا “ملک کا آئین اس کے 140 کروڑ غریب، پسماندہ اور نظر انداز کئے گئے لوگوں کے لیے انسان دوست اور مساوات پر مبنی ہونے کی ضمانت ہے ، جو خود غرض، تنگ نظر، ذات پات پرست عناصر کو پسند نہیں ہے اور وہ اسے عوام دشمن بنا دیتے ہیں۔