ممبئی: ہندوستان کی موٹر سیکلوں کی بڑی صنعت کار بجاج کے 250 ملازمین کورونا وائرس(کوویڈ۔19) سے متاثر ہوگئے ہیں۔ بجاج یونین کا مطالبہ ہے کہ جز وقتی طورپر متاثرہ پلانٹ کو بند کردیں۔ ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے موٹر صنعت شعبہ معاشی اعتبار سے کافی متاثر ہوگیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث صنعتوں کے مالکین اپنی معیشت کو بحال کرنے کی مصروف ہوگئے ہیں۔مذکورہ بجاج آٹو پلانٹ مہاراشٹرا کے اورنگ آباد ضلع کے ولوج علاقہ میں واقع ہے۔جبکہ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یونین نے بتایا کہ ملازمین کارخانہ کو آکر کام کرنے سے خوف زدہ ہورہے ہیں۔ بعض ملازمین نے رخصت لے لی ہیں۔“ 26 جون کو کمپنی نے بتایا تھا کہ ان کے 8,000 ملازمین سے 140 افراد کوویڈ۔19 سے متاثر ہوگئے ہیں جبکہ دو ملازمین کو موت ہوئی ہے۔“اب متاثرین کی تعداد بڑھ کر 250 ہوگئی ہے۔
بجاج یونین کے ایک رکن باجی راؤ نے بتایا کہ ہم نے کمپنی سے مطالبہ کیا کہ 10 تا 15 دن پلانٹ کو بند کردیا جائے۔ ملازمین اور یونین لیڈروں نے بتایا کہ بجاج کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں فیکٹری میں سماجی فاصلہ، بسوں اور کینٹین میں الگ الگ نشستیں اور ماسک، سینی ٹائزر شامل ہیں لیکن یہ چیزیں کافی نہیں ہیں۔ ملازمین نے بتایا کہ ہم ہاتھوں کے دستانوں کا استعمال کررہے ہیں اس کے باوجود بھی وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔“واضح رہے کہ اس پلانٹ سے سالانہ 3.3 ملین موٹر بائیکس اور دیگر گاڑیاں تیاری کی جاتی ہیں۔