بجاج الیکٹرانکس کے 85 ویں حمایت نگر اسٹور میں

   

OPPO F19 PRO+5G کی رسم رونمائی تقریب کا انعقاد
حیدرآباد :۔ بجاج الیکٹرانکس ، حمایت نگر کے اسٹور میں اوپو کے تمام نئے اسمارٹ فون ’’ OPPO F19 PRO+5G ‘‘ کی رسم رونمائی عمل میں آئی ۔ یہ بجاج الیکٹرانکس کا نیا آغاز کردہ 85 واں اسٹور ہے ، جو حمایت نگر ، حیدرآباد میں واقع ہے ۔ ورشنی سونداراجن مشہور اداکارہ اور راشی سنگھ ، اداکارہ اس موقع پر موجود تھیں ۔ اے ہیمنت کمار ، بزنس ہیڈ ۔ آئی ٹی و موبائیل ، بجاج الیکٹرانکس ، نظام الدین ، سٹی منیجر ، اوپو اس رسم رونمائی میں شریک تھے ۔ اوپو جو کہ اسمارٹ فون کے سرکردہ برانڈ ہیں ۔ F19 پروسیریز کے اسمارٹ فونس F19 Pro+5G ویڈیو گرافر یا صرف تصویر کشی کے شائقین کے لیے بہترین ہے ۔ اس اسمارٹ فون کے خصوصیات میں 48MP کواڈ کیمرا ، 8MP عریض اینگل کیمرا ، 2MP پورٹریٹ مونو کیمرے اور 2MP مونو کیمرا شامل ہے ۔ مسٹر کرن بجاج سی ای او بجاج الیکٹرانکس نے کہا کہ بجاج الیکٹرانکس ایک نہایت بھروسہ مند الیکٹرانکس ریٹیل برانڈ ہے اور تلنگانہ اور اے پی کے شہروں میں اس کے 85 اسٹورس موجود ہیں ۔۔