بلغراد (سربیا)۔ اکیلے بجرنگ پونیا عالمی ریسلنگ چمپئن شپ میں چار میڈلس جیتنے والے واحد ہندوستانی بن گئے ہیں جنہوں نے موجودہ ایڈیشن میں برونز میڈل جیت کر یہاں کامیابی کا نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔بجرنگ جس نے پچھلے سال ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتا تھا، انہوں نے یہاں 65 کلوگرام زمرے میں برونز میڈلکے مقابلے میں پورٹو ریکو کے سیباسٹین سی رویرا پر پوائنٹس پر 11-9 سے قریب جیت حاصل کی۔بجرنگ جوکوارٹر فائنل میں امریکہ کے جان مائیکل سے ہارے تھے ، انہوں نے ریپیچج راؤنڈ کے ذریعے برونز میڈل کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا جہاں اس نے آرمینیا کے وازگن تیوانیان کو 7-6 پوائنٹس سے شکست دی۔