بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر برقی سربراہی منقطع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآبا د۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ امبیڈکر نگر بستی کے ایک اپارٹمنٹ میں ایک شخص صارفین کو معلومات فراہم کئے بغیر ہی ان میٹروں کی بجلی بند کردی جن میٹروں کے بل باقی تھے ۔ مکینوں نے بتایا کہ جن کے بلز کی قیمت 520، 540، 630 روپئے اور ایک ہزار سے کم روپئے تھے ان کے میٹر بند کردیئے گئے۔ جب بل کلکٹر سے کہا گیا ہیکہ بل ایک سے دو دن میں ادا کردیا جائے گا تب بھی ایک نہ سنی۔ بل کلکٹر نے نقد رقم کے بجائے فون پے کے ذریعہ بل ادا کرنے کو کہا تو مقامی خواتین نے بتایا کہ انہیں فون پے کے ذریعہ بل ادا کرنے نہیں آتا۔ ایک صارف نے بل ادا کرنے کے بعد میٹر کا سوچ آن کیا تو بل کلکٹر نے اسے دھمکایا اور کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تو ان کے خلاف شکایت کرنے کی دھمکی دی۔ ش