بجلی کا جھٹکہ لگنے سے 2 افراد ہلاک

   

حیدرآباد21جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں بجلی کا جھٹکہ لگنے سے کسان کے ساتھ ساتھ ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع کے دھرماپوری علاقہ میں پیش آیا۔ سری نواس نامی کسان،کملا پور سے وینکٹیش نامی ایک شخص کو اپنے کھیتوں میں مزدوری کے لیے لایا۔زرعی زمین پربجلی کی موٹر کے قریب درخت کرگیا۔اسی ہٹانے کے دوران بجلی کی موٹر سے کرنٹ آنے کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔