بجلی کی زد میں آنے سے دونوجوانوں کی موت

   

چترہ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ چترا ضلع کے لاوالونگ بلاک کے چکرو گاؤں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو نوجوانوں کی مو ت ہوگئی ۔ پولیس نے یہاں بتایاکہ چوکرو گاؤں کے سمندر اڑاؤں اور ہیرامن مہتو اپنے ۔ اپنے مویشیوں کو چرانے کیلئے ہر ہد جنگل گئے تھے ۔ اس دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ان کی موت ہوگئی ۔ واقعہ کی معلومات ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔اس واقعہ میں ایک دیگر نوجوان زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے صدر سپتال بھیجا گیا ہے۔