بجلی کی زد میں آکر کسان کی موت

   

پرتاپ گڑھ ۔31مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ انتوں علاقے کے آشاپور گاوں میں ہفتہ کی شب تیز طوفان و بارش کے درمیان آسمانی بجلی گرنے و کرنٹ کی زد میں آنے کے سبب کسان کی موت ہوگئی۔ ایس ایچ او منوج کمار تیواری نے بتایا کہ ہفتہ کی شب تیز طوفان و بارش کے درمیان گری آسمانی بجلی کی زد میں آنے کے سبب جہاں کرنٹ سے جھلس جانے سے کسان رویندر کمار مشرہ 44 باشندہ آشاپور کی موت ہوگئی۔ وہیں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ضلع ہاسپٹل بھیجا گیا ۔