بجلی کی مزید ڈھائی گھنٹوں کی کٹوتی پر برہمی

   

سرینگر: نیشنل کانفرنس نے محکمہ بجلی کی طرف سے وادی بھر میں برقی رو کی سپلائی میں مزید 2سے اڈھائی گھنٹوں کی کٹوتی کے اعلان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نئے حکمنامے سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ حکمران صرف زبانی جمع خرچ سے ہی کام چلانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ بجلی سپلائی میں بہتری لانے کیلئے کوئی بھی سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی ہے۔ ناصر اسلم وانی نے عوام مشکلات کے تئیں حکومت کی بے حسی پر زبردست تشویش کا اظہار کیا۔