بجلی کی چنگاری سے گیہوں کی فصل جل کر راکھ

   

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے راجے پور تھانہ علاقے میں اتوار کو ہائی ٹینشن بجلی لائن سے نکلی چنگاری سے تقریبا 30بیگھے گیہوں کی کھڑی فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔مقامی پولیس و محکمہ دمکل کی جانب سے بتایا گیا کہ راجے پور تھانہ علاقے کے گرام جٹھولی میں اسنیہلتا، میرادیوی، آلوک، کشل پرتاپ، سیا رام، ادئے ویر، ہری کشن جیسے کسانوں کے کھیتوں کے اوپر سے نکلا ہائی ٹینشن بجلی لائن سے دن میں تقریبا 11بجے پیدا ہوئی چنگاری کی وجہ سے تقریبا 30بیگھے گیہوں کی پکی فصل جل گئی۔ تیز ہوا کی وجہ سے فصل میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلیا۔ مقامی افرادآگ بجھانے کے لئے دوڑے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج دنیش کمار گوتم اپنی ٹیم کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ کی دو دمکل گاڑیوں کے ساتھ موقع پرپہنچے ۔ ساتھ ہی تحصیل دار سنتوش کشواہا بھی روینوٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔مقامی افراد کے ذریعہ آگ بجھانے کے لئے کی جارہی کوششوں کی دوران فائر بریگیڈ کے جوانوں نے مقامی افراد کے تعاون سے نزدیکی تالاب میں پمپنگ سیٹ کی مدد سے پانی بھرا اور کافی مشقت کے بعد تقریبا 45منٹ میں آگ پر قابو حاصل کیا۔