شہڈول۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات میں آج دو کسانوں کی موت اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے بیوہاری تھانہ علاقہ کے مؤ اور بوڑ ڈیہا گاوں میں صبح بجلی گرنے سے مشری لال راٹھور اور انج بیگا کی موت ہوگئی جبکہ مؤ گاوں کے سات کسان اس واقعہ میں جھلس گئے جنہیں بیوہاری کے سیول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
