حیدرآباد 7 ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسمبلی کے 10 روزہ بجٹ اجلاس کے پیش نظر سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کی عمارتوں کے چار کیلومیٹر کے فاصلے میں عوامی جلسوں اور جلوسوں اور عوام کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ان امتناعی احکام کا نفاذ 9 ستمبر کی صبح 6 بجے سے 19 ستمبر تک اسمبلی و کونسل کے کام کے دنوں میں ہوگا ۔
