بحران کا شکار کانگریس اپنے ایم ایل ایز کو بیرون ریاست منتقل کریگی

   

Ferty9 Clinic

بھوپال۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں بحران کا شکار کانگریس اپنی صفوں کو مستحکم رکھنے کی کوشش میں ہے اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کانگریس اپنے 92 ایم ایل ایز کو یا تو جے پور منتقل کرے گی یا کسی اور مقام پر۔ یاد رہے کہ منگل کے روز 22ا یم ایل ایز نے جو سابق وزیر جیوتیرآدتیہ سندھیا کے وفادار تھے، نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا اور اس طرح 15 ماہ پرانی کمل ناتھ حکومت زوال کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے۔ اسی دوران چہارشنبہ کو ایک سینئر کانگریس قائد نے بتایا کہ اب کانگریس اپنے 92 ایم ایل ایز اور ایسے افراد جو ہماری حکومت کی تائید کرتے ہیں، کو ایک ہوٹل میں ٹھہرائے گی۔ دوسری طرف پارٹی ذرائع نے بتایا کہ تمام ایم ایل ایز کو یا تو جئے پور لیجایا جائے گا یا پھر کسی کانگریس حکمرانی والی ریاست جیسے چھتیس گڑھ لیجایا جائے گا۔ کانگریس اس وقت نہ صرف اپنے ایم ایل ایز بلکہ چار آزاد ایم ایل ایز پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں جو کانگریس حکومت کی تائید کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ منگل کے رز جیوترآدیہ سندھیا کے کانگریس چھورنے کے بعد 22 کانگریسی ایم ایل ایز نے بھی استعفی دے دیا تھا۔