بحرین اور اسرائیل میں یکم؍ ڈسمبر سے ای ویزا

   

منامہ ۔ بحرین اور اسرائیل نے سفارتخانے کھولنے، ای ویزا سسٹم شروع کرنے اورجلد پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے کہا ہے کہ بحرین اور اسرائیل ای ویزا سسٹم پر عمل کریں گے۔ دونوں ملکو ں کے شہری یکم دسمبر سے ای ویزا حاصل کرکے ایک دوسرے کے ہاں آزادانہ طریقے سے سفرکرسکیں گے۔عبداللطیف الزیانی نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل میں سفارتحانہ کھونے کی درخواست دی دی ا ور منامہ میں اسرائیلی سفارتخانہ کھولنے کی درخواست منظور کرلی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے دورہ بحرین کی دعوت قبول کرلی ہے وہ آئندہ ماہ منامہ آئیں گے۔ واضح رہے کہ بحرین نے اپنا پہلا سرکاری وفد گزشتہ روز اسرائیل روانہ کیا ہے۔ حال ہی میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات استوار ہوئے ہیں۔