بحرین میں دکانیں اور صنعتی ادارے کھول دئے گئے

,

   

منامہ۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بحرین میں دکانیں اور صنعتی و کاروباری ادارے کھولے جائیں گے تاہم ریستوران بند رہیں گے۔یاد رہے کہ بحرین نے مارچ کے آخر میں غیر ضروری دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دیے گئے تھے اوربیرونی افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔وزارت صحت کے حکام نے مزید کہا کہ جو دکانیں یا ادارے کھولے جا رہے ہیں ملازمین اور صارفین کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی ہدایت پرعمل کریں۔ حکام کے مطابق سنیما گھر،ا سپورٹس کے مراکزاورسیلون بدستور بند رہیں گے۔واضح رہے کہ بحرین میں کورونا وائرس سے اب تک آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی کل تعداد تین ہزار 720 ہے۔خلیجی ممالک نے رمضان کے آغاز کیساتھ ہی کرفیواوردیگر پابندیوں میں نرمی کردی تھی۔