بحرین میں دہشت گردی ،تین افراد کو سزائے موت

   

منامہ۔27 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) بحرین میں دہشت گردی اور ایک امام کو قتل کرنے کے دو الگ الگ معاملوں میں تین افرادکو سزائے موت دی گئی ہے ۔بی این اے نیوز ایجنسی نے بحرین کے اٹارنی جنرل احمد حمادی کے حوالے سے رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی سے منسلک معاملے میں بحرین میں 40 اور ایران، عراق اور جرمنی جیسے ممالک سے 12 لوگوں کو بھرتی کرنے اور حملے کے منصوبے بنانے کے معاملے میں ایک دہشت گرد گروپ کے دو لوگوں کو قصوروار قرار دیا گیا ہے ۔ایک دیگر معاملے میں مسجد کے امام کے قتل کے معاملے میں ایک موذن کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔دونوں معاملوں میں قصورواروں کو سزائے موت دی گئی ہے ۔