بحرین میں مریضوں کے لیے ا سمارٹ روبوٹ کا استعمال

   

منامہ۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بحرین میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔ وزارت صحت نے ا?ئسولیشن وارڈز میں طبی عملے کے بجائے اسمارٹ روبوٹ تعینا ت کردیے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثرین کی تیمار داری اور ان کی دیکھ بھال کے سلسلے میں معاون طبی عملے اور نرسوں کے بجائے روبوٹ زیادہ موثر ثابت ہورہے ہیں۔ اس طرح انسانی جان کا بچاؤ بھی ہورہا ہے۔سیکریٹری صحت ڈاکٹر ولید نے کہا کہ کورونا سے متاثرین کی نگہداشت کیسلسلے میں روبوٹ پروگرام ڈاکٹروں اور نرسوں کی مدد کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔اسمارٹ روبوٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔بحرینی وزارت صحت نے کہا کہ اسمارٹ روبوٹس نرسوں کے بھی کئی کام انجام دے رہے ہیں۔مثلا جسم کا درجہ حرارت جانچنا، دوائیں مقررہ وقت پر دینا، مریض کی حالت میں ہونے والی تبدیلی پر نظر رکھنا، خوراک پیش کرنا، فرش، بستر، کمرے اور عمارت کو سینیٹائز کرنا ایسے کام ہیں جو نرسوں اور معاون طبی عملے کے بجائے روبوٹ انجام دینے لگے ہیں۔یاد رہے کہ بحرینی وزارت صحت نے فرانس کی ایک کمپنی کو روبوٹ فراہم کرنے کا ٹھیکہ دیا تھا۔فرانسیسی کمپنی ہی صحت کے نگہداشت کے سلسلے میں ا سمارٹ روبوٹس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔