بحری جہاز شکن میزائلوں سمیت یوکرین کیلئے امریکی ہتھیاروں کی نئی کھیپ

   

واشنگٹن : امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے اس امر کی تصدیق کے بعد کہ ان کا ملک یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے کیف کے لیے ایک نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اس امداد میں توپ خانے کے سپئر پارٹس، اضافی میزائل اور اینٹی شپ میزائل شامل ہوں گے جن کی کل مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔ اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران صدر بائیڈن نے یوکرین کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا۔ناٹوکے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پربرسلز میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔