بحیرئہ احمر میں غرق جہاز سے نوادرات دریافت

   

ریاض ۔ سعودی عرب میں آثار قدیمہ کے محکمے نے شمالی بحیرہ احمر میں ڈوبے ہوئے جہاز سے نوادرات دریافت کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جہاز مرجان کی چٹانوں سے ٹکرا گیا ہوگا جس کی وجہ سے اس کے پرزے بکھر گئے اور سامان سمندر کی تہ میں چلاگیا۔ محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 5سعودی غوطہ خوروں کی سربراہی میں آثار قدیمہ کے مشن نے ڈوبے ہوئے جہاز کے ملبے کو تلاش کیا۔ اس دوران انہیں غوطہ خور فوٹوگرافر کا بھی ساتھ حاصل رہا۔