بحیرہ احمر میں حمل ونقل کی رکاوٹوں میں آسانی کے بعد تیل کی قیمتیں ہوئی مستحکم

,

   

چہارشنبہ کے روز قیمتوں میں 2فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ بڑی جہازرانی کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں واپسی شروع کردی ہے۔
نئی دہلی۔میڈیا رپورٹس میں کہاگیاہے کہ مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ اور بحر ہ احمیر کے راستے میں جہازرانی کو درپیش رکاوٹوں میں کمی کے دوران سابق سیشن میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ گرواٹ پیش ائی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ برینٹ خام تیل فی بیرل تک 0424جی ایم ٹی میں 79.57ڈالر سے ایک فیصد یا10سینٹس اوپر بتایاجارہا ہے وہیں امریکی ڈبلیو ٹی ائی خام فی کی قیمت فی بیرل 74.06ڈالر 5سینٹس کم دیکھائی جارہی ہے۔

اس میں کہاگیا ہے کہ چہارشنبہ کے روز قیمتوں میں 2فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ بڑی جہازرانی کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں واپسی شروع کردی ہے۔نسان سکیورٹیز یونٹ کے این ایس ٹریڈنگ صدر ہیرویوکی کیوکاوا نے کہاکہ”بحیرہ احمیر میں جہازرانی کے حوالے سے خدشات کم ہوگئے ہیں۔

لیکن مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی‘خاص طور پر خطے میں ایران کی شمولیت کے بارے میں مسلسل تشویش نے مزید فروخت کرنا مشکل بنادیاہے“۔ انہوں نے کہاکہ ”امکان ہے کہ مارکٹ پھر ایک بار الٹا کوشش کرے گی۔

شائد نئے سال کے اوائل میں امریکہ میں مالیاتی نرمی اور شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کے دوران مٹی کا تیل کی زیادہ مانگ کی بدولت ایندھن کی طلب میں بحالی کے توقعات ہیں“