بحیرہ روم خطہ میں پناہ کے متلاشی یورپی یونین کے منصوبے پر تنقید

   

برسلز : اسپین، اٹلی، یونان اور مالٹا نے یورپی یونین کے دیگر ممالک سے مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے سے متعلق پالیسی میں مزید یکجہتی کے مظاہرے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو لکھے گئے ایک خط میں، ان چاروں جنوبی ریاستوں نے ایک بار پھر تمام یورپی یونین کے رکن ممالک میں تارکین وطن کی مستقل تقسیم کے لیے ایک لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔