بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے وزیر گنج علاقے میں جلاابھیشیک کر اپنے گاؤں لوٹ رہے کانوڑیوں پر حملہ کے معاملے میں پولیس نے موجودہ اور سابق پردھان سمیت ایک مخصوص کمیونٹی کے 11ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ الزام ہے کہ گذشتہ رات گاؤں درگوں میں ایک خاص سماج کے لوگوں نے کانوڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا تھا اور ان کی پٹائی کی تھی جس میں 10کانوڑئیے زخمی ہوگئے تھے ۔ کانوڑیوں کے قافلے میں مرد و خواتین شامل تھیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر او پی سنگھ نے بتایا کہ تھانہ وزیر گنج علاقے کے گرام درگو میں پیش آئے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے فورا کاوائی کی اور متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کرکے اس واقعہ میں ملوث سابق پردھان بابو خان ولد راضی اور موجودہ پردھان ریحان ولد اسلم باشندہ گرام دوگو سمیت کل 11ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔آگے کی کاروائی کی جارہی ہے ۔